کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا کہ شہداء کربلا نے اسلام کی سربلندی اور بقا کے لئے میدان کربلا میں عظیم قربانی کی داستان رقم کی جو تاقیامت یاد رکھی جائے گی امام حسین اور اُن کے رفقاء نے اسلام کو متحد اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ و تابندہ کردیا ،امام حسین اور شہداء کربلا کی عظیم قربانی ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اور اسلام کی سربلندی اور بقاء کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار MNAساجد احمد نے ملیر ماڈل زون میں یوم عاشور پر برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں شرکت کے موقع پر عزداران اور ذاکرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ساجد احمد نے کہاکہ ہمیں فلسفہ حسینی کو نہ صرف اپنانے بلکہ اس پر عمل کرتے ہوئے لادین اور وطن کے دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے انہوںنے کہاکہ فلسفہ حسینی کو عام کرنے کی ضرورت ہے جب ہی ہم معاشرے سے ظلم و بربریت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔