کراچی(جیوڈیسک)ویسٹ ہارف میں کارگو گودام میں لگنے والی خوفناک آگ پر 3 گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔ گودام میں مختلف اقسام کے کیمیکل کی موجودگی کے باعث زہریلا دھواں نکل رہا ہے۔ فائر آفیسر پاکستان نیوی محمد یونس نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔
تخمینہ فی الحال نہیں لگایا جاسکتا۔ان کا کہنا ہے کہ گودام کے اندر مختلف اشیا موجود تھیں، کیمیکلز کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات سامنا رہا، فیکٹری سے اس وقت بھی بھاری دھواں اٹھ رہا ہے تاہم فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ویسٹ وہارف میں گودام میں لگی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی ۔ فائر بریگیڈ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی16 سے زائد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔