(جیو ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ شہر کے مخدوش حالات کے باوجود سیاسی جماعتوں کا انتخابات میں شرکت کے لئے پر عزم ہونا خوش آ ئند ہے۔گورنر ہاوس کراچی میں نگران وزیر داخلہ حبیب ملک سے ملاقات میں گورنر سندھ کا کہنا تھا ۔
انتخابی سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے جس کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملاقات میں امن او مان کی صورت حال خاص کر انتخابات کے حواے سے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔