کراچی : گلشن اقبال سے ایک خاتون ملزمہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون ملزمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون ملزمہ بھی شامل ہے۔

پکڑے جانے والے ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں بھی مطلوب تھے، جو ایک گھر میں پناہ لیکر رپوشی کاٹ رہے تھے، گرفتار ملزمان کیخلاف ،نیو کراچی اور سرجانی ٹاون تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں، گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔