ماسکو (جیوڈیسک) روس کے شہر ماسکو میں کھیلے جا نیوالے ڈبلیو ٹی اے سنگلز ایونٹ کے فائنل میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ رومانیہ کی سیمونا کا سامنا آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر سے ہوا۔
سیمونا نے آسٹریلوی حریف کو صرف اکتالیس منٹ کے مقابلے میں آٹ کلاس کیا۔ سیمونا نے سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ دو سے شکست دی۔ انہوں نے سال کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔