ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ فلم ”کرش تھری” ریلیز سے پہلے ہی مقبول ہو گئی۔ کرش تھری ابھی ریلیز نہیں ہوئی کہ اس کا ٹریلر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ چند ہی دنوں میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ شائقین اس سائنس فکشن مووی کا ٹریلر دیکھ چکے ہیں۔ بالی وڈ کے سپر ہیرو ریتھک روشن کی اس فلم کا فلم بینوں میں بڑی بے چینی سے انتطار ہو رہا ہے۔
فلم کرش تھری میں ریتھک روشن تین کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم پچھلے سیکوئلز کے مقابلے میں اور زیادہ بزنس کرے گی۔ ساتھ ہی اس ٹریلر کو جب سے اپ لوڈ کیا گیا ہے ہر کوئی اس کا دیوانہ نظر آتا ہے۔
اب تک صرف دو ہفتے کے دوران ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ یوزر اسے دیکھ چکے ہیں جو اس بات کی پیش گوئی ہے کہ فلم سپر ڈوپر ہٹ ہوگی۔ کرش تھری سے جڑی خبر یہ بھی ہے مووی میں کنگنا راونوٹ سپر ویمن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کرش تھری چار نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔