لاہور (جیوڈیسک) کرکٹرسلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے، اور ملک کو بدنام کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ آئی سی سی ٹریبونل کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، ملک و قوم اور شائقین کرکٹ کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں۔
کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ میچ فکسنگ جیسے معامالات سے دوررہیں۔سلمان بٹ نے کہا کہ پی سی بی ہمیں دوبارہ واپس لانا چاہتی ہے اور ہم نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی پابندی ختم ہونے سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ سلمان بٹ نے آئی سی سی ٹربیونل کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے قوم اور کرکٹ کے شائقین سے معافی مانگ لی۔