کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کیا جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ، اس آپریشن میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ علاقے سے ایک بچے اور 2 خواتین کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ڈی آئی جی احمد مبین کے مطابق رات تین بجے خروٹ آباد کے علاقے میں پولیس ، ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔
اس دوران ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خروٹ آباد سے ایک بچے اور 2 خواتین کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ پولیس نے سرچ آپریشن مکمل کرکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ آپریشن میں پولیس ، ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔