کسچناتر کا رہائشی 22 سالہ نوجوان 30 بور پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے شدید زخمی حالت تشویش ناک

بھمبر : کسچناتر کا رہائشی 22 سالہ نوجوان 30بور پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے شدید زخمی حالت تشویش ناک۔ زخمی کو ڈی ایچ کیو بھمبر منتقل کردیا گیا تفصیلات کیمطابق بھمبرکے نواحی گاؤں کسچناترکے رہائشی محمد عاطف ولد عاشق حسین گزشتہ روز اپنا 30 بور پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک فائر ہو گیا۔

گولی پیٹ میں لگنے سے محمد عاطف شدید ذخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر منتقل کیاگیا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ذخمی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔