کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹا ک میں تیزی کا رحجان جاری ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ماہ بعد 30 ہزار پوانٹس کی سطح عبور کرگیا اور جس کے بعد شیئرز کی قیمتوں میں تقریبا 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔کراچی اسٹا ک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان جاری ہے اور انڈیکس ایک ماہ کے بعد 30 ہزار پوانٹس کی سطح عبور کرگیا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 200 پوانٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔
مقامی مالیاتی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ تیزی کی وجہ حکومت کی جانب سیاسی تناؤ میں کمی کے لئے اقدامات اور وزیراعظم نواز شریف کی یہ ہدایت ہے کہ وزرات پیٹرولیم ایسے اقدامت کرے جس سے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو ۔ حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ پانچ سال میں حکومت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کو فروغ دے گی۔