کے ایس ای میں مسلسل تیزی کا رحجان جاری

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ مسلسل ساتویں روز تیزی پر بند ہوئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو انتالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا، پی آئی اے ، سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو انتالیس پوائنٹس اضافے سے تیئس ہزار دو سو اکتیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر انتیس کروڑ اکاون لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔