کراچی(جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بنے کا سلسلہ جاری رہا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
بازار میں سیشن کے آغاز سے ہی تیزی رہی۔ ٹیلی کام اور بینکاری کے شعبے نمایاں رہے۔ سپریم کی کورٹ کی جانب سے طاہر القادری کی درخواست مسترد کئے جانے کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچاسی پوائنٹس کے اضافے سے سترہ ہزار چھ سو چھیانوے پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔