کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 183 پوائنٹس اضافے سے تاریخی بلند ترین سطح 26 ہزار 913 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ شرح سود مستحکم رہنے کی افواہوں کے باعث ٹیلی کام، مینکنگ، سیمنٹ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کی کمپنیز کے حصص میں خریداری رجحان رہا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 26973 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی پہنچا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33 کروڑ مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا۔