کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام بھی ایک اور ریکارڈ کے ساتھ ہوا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک اور بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
بازار میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ تاہم سیاسی حالات اور سرحدی کشیدگی کی وجہ سے کچھ دباو بھی دیکھا گیا۔ ابوظہبی گروپ کی طرف سے پینتالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبروں نے بازار کو ایک نئے ریکارڈ کی طرف دھکیل دیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکتیس پوائنٹس کے اضافے سے سترہ ہزار سات سو ستانوے پر بند ہوا۔ مجموعی طور اٹھائیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔