لاہور (جیوڈیسک) لاہور خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،ایک اور معصوم جان کی بازی ہار گیا۔ تین سالہ ابوبکر لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا جسے چند روز قبل خسرے کے مرض کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں اسے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا یوں پنجاب میں خسرے سے اب تک مرنیوالوں کی تعداد 148 ہو گئی جبکہ لاہور میں خسرے سے ابتک 82 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 48 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں ان کیسز کی تعداد 14 ہے۔لاہور میں سال بھر میں 5 ہزار 35 مریض رپورٹ ہوئے اور پنجاب بھر میں سال 3201 میں اب تک 16 ہزار 7 سو 47 مریض سامنے آئے ہیں۔