لاہور (جیوڈیسک) خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،پنجاب میں مزید تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بہاولپور میں چار سالہ فرحان،چنیوٹ کے دس ماہ کے حذیفہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سات ماہ کے سہیل کو چند روز قبل خسرے کے باعث ہسپتال لایا گیا۔
جہاں انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے یوں ابتک پنجاب میں خسرے سے اموات کی تعداد ایک سو 70 ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب بھر میں دو سو پینتیس مزید خسرے کے کیس سامنے آ گئے ہیں جبکہ لاہور میں اکیس مزید بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی ہے۔