لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے خسرے سے ہلاکتوں کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے لیے پنجاب حکومت سے دس جولائی کو جواب طلب کر لیا۔ لاہورہائی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خسرے سے سو سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
لیکن ابھی تک پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے اس معاملہ کی انکوائری مکمل نہیں کی، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ خسرے کی وبا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سے دس جولائی کو تحریری جواب طلب کر لیا۔