خسرے کی وبا بے قابو، آج بھی 2 بچیاں جاں بحق، ہلاکتیں 122 ہوگئیں

Lahore Ksry

Lahore Ksry

لاہور (جیوڈیسک) نگران حکومت خسرے کی وبا پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ آج بھی خسرے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق آج مریدکے کی رہائشی ڈیڑھ سالہ انعم گنگا رام ہسپتال جبکہ ڈیڑھ سالہ سائرہ میو ہسپتال میں دم توڑ گئیں جس سے پنجاب بھر میں خسرہ سے ہونے والی اموات 122 تک پہنچ گئی ہیں۔