پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) کتلان حکومت نے 2010 میں اور 2011 کے ابتدائی 7 ماہ میں پیدا ہونے والے ہر بچے کیلئے 600 یورو سالانہ 3 سال تک مالی امداد مہیا کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ یہ امداد اگست 2011 میں اس وقت روک دی گئی تھی۔
جب حکومت نے مالی بحران سے نبٹنے کیلئے ہنگامی بچت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
اس مد میں حکومت کتلونا کل 6 کروڑ 25 لاکھ یورو خرچے گی۔ جس کی آخری قسط 1 کروڑ 27 لاکھ یورو آج جاری کر دی گئی ہے۔