پشاور(جیوڈیسک)خیبرپختون خوا اسمبلی میں خواتین کی بائیس نشستوں کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے اب تک پندرہ امیدوارں کے کاغذات درست قراردیئے گئے ہیں۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں خواتین کی بائیس مخصوص نشستوں کے لئے داخل کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ریٹرنگ آفیسر سونوخان بلوچ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن خیبرپختون خوا کے مطابق 128امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
جن میں سے اے این پی ،تحریک انصاف اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والے پندرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی زاہدہ یاسمین کے کاغذات نامزدگی میں ان کے نام پر اعتراض کیاگیا ہے۔