دمشق (جیوڈیسک) امریکا اور اس کے اتحادی ممالک ایک ماہ سے زائد عرصہ بمباری کے باوجود ابھی تک القاعدہ کی حامی تنظیم داعش کے خلاف بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ داعش جنگجوؤں اور کرد فورسز کے درمیان کوبانی کے علاقے میں لڑائی جاری ہے۔
دوسری جانب داعش جنگجوؤں سے لڑنے کیلئے 200 شامی باغی سرحدی علاقے کوبانی پہنچ گئے ہیں۔ شامی باغی مغرب نواز جنگجو تنظیم فری سیرئین آرمی کے پرچم تلے داعش کے خلاف جنگ لڑیں گے۔
ترکی سے ڈیڑھ سو کردوں پر مشتمل جنگجو دستہ بھی کوبانی پہنچنے کیلئے تیار ہے۔ امریکی جنگی طیارے کوبانی میں داعش کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔