خودکشیاں نہ کریں توکیا کریں؟

Pakistan

Pakistan

ترقی یافتہ دور میں انسان کی زندگی کا مقصد صرف جسمانی لذت اور سکون وآرام بن گئے ہیں ۔انسان کسی مذہب یا فرقے کا پابند نہیں رہااُسے طاقت چاہیے ،حکومت چاہیے ،دولت چاہیے ،آرام چاہیے ان چیزوں کو حاصل کرنے کی راہ کوئی بھی رکاوٹ انسان برداشت نہیں کرتا ۔اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے مذہب،فرقہ سمیت ہر چیز کا جائز،ناجائز استعمال کرناآج انسان کی عادت بن چکی ہے ۔ آج دنیا میں پتھر کے بتوں کی پرستش و پوجا پاٹ کا دور گزر چکا،آج انسان کو پتھر کے بتوں کی پوجا کرنے میں کوئی دلچسپی نہ ہے۔

اب تو انسان اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے سے بھٹکنے کے بعد دنیا،دولت ،حکومت ،طاقت،خواہشات اور شہوات یعنی نفسانی خواہشات کوپوجتا ہے۔ دنیا کا مال متاع اکٹھا کرنے کی ہوس ولالچ نے انسان کواندھا کردیا ہے ۔لیکن سچا مسلمان آج بھی خواہشات کا غلام ہے نہ ہی دولت و دنیا اور حکومت کی حرس اُسے اللہ تعالیٰ کے دین کے راستے سے بھٹکا سکتے ہیں۔مسلمانوں کی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان حاکم اپنے محکوموں میں دھن دولت بانٹ کر خوشی محسوس کیا کرتے اور ہمیشہ اس کام کے لیے بہانے تلاش کیا کرتے تھے ۔افسوس کہ آج ہمارے بُرے اعمال کی وجہ سے ایسے ظالم حکمران نازل ہوچکے ہیں۔

جو ہمیں ہمارا حق دینے کی بجائے ہمارے جسم سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں ۔حکمران گدوں کی طرح عوام کے مردہ جسموں کونوچ رہے ہیں جبکہ عوام اب صرف ہڈیوں کے ڈھانچے بن چکے ہیں گوشت نام کی کوئی چیز عوامی جسموں پر باقی نہ ہے اور اگر کہیں کسی کے جسم پر تھوڑا بہت ماس باقی ہے بھی تو اُس میں خون نام کی کوئی شے باقی نہ ہے ۔لیکن حکمران پھر بھی عوامی جسموں سے خون نچوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جیسا کہ کاہنہ تھانہ میں بھرتی قومی رضاکاروں کے ساتھ ہورہا ہے ۔رضاکار جاوید احمد نے بتایا کہ ہم35لڑکے تھانہ کاہنہ نومیں 03-10-2010کو بطور رضا کار بھرتی ہوئے ۔کمپنی کمانڈر جناب سجاد بابر نے ہمیں بھرتی ہوتے وقت بتایا کہ آپ کو ہر مہینے سیلری ملے گی۔جب 3ماہ تک ڈیوٹی کرنے کے بعد ہمیںکچھ نہ ملا تو ہم تمام رضاکاروں نے ڈیوٹی کرنا چھوڑدی ۔کمپنی کمانڈر سجاد بابر صاحب نے پھر رابطہ کیا اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے رضاکاروں کے ڈیلی الائونس میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔12

CM Punjab

CM Punjab

اکتوبر2012 ء کے اخبارات میں بھی رضاکاروں کے الائونس میں اضافے کے حوالے سے خبر شائع ہوئی ۔جس میں لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے رضاکاروں کے الائونس میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے ،جس کے بعد گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو سمری بھجوا دی گئی ،آئندہ چند روز میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔قومی رضاکاروں کوتنخواہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر سپیشل الائونس ملتا ہے ۔کمانڈر پنجاب کا ڈیلی الائونس 200روپے سے بڑھ کر600روپے ،سینئر کمانڈر کا150سے بڑھ کر500روپے،ڈسٹرکٹ کمانڈر کا100سے بڑھ کر325روپے،کمپنی کمانڈر کا 75سے بڑھ کر 300روپے ،پلاٹون کمانڈر کا75روپے 275روپے جبکہ رضاکار کا روزانہ الائونس50روپے سے بڑھ کر 200روپے ہوجائے گا۔

کمپنی کمانڈر نے بتایا کہ اب رضاکاروں کی سیلری ہرمہینے اپنے اپنے بینک اکائونٹ میں آجایا کرے گی۔آپ کامسئلہ حل ہوگیا ہے اب آپ لوگ ڈیوٹی پر آجائیں اور اپنے بینک اکائونٹ کھلوالیں تاکہ آپکوبروقت سیلری مل سکے ۔ہم نے فورا بینک اکائونٹ کھلوا کر اکائونٹ نمبر کمپنی کمانڈر کودے دیئے اور ڈیوٹی پر حاضرہوگئے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج تک ہمیں ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے چل رہے ہیں۔

یہ داستان مجھے گزشتہ روز تھانہ کے رضاکاروں نے سنائی جن میںجاوید احمد،محمدپرویز،محمد عرفان ،عادل علی،محمدعرفان میئو،انورعلی،محمدطارق،امجدعلی،محمدعمران،نعیم اسلم،تنویر اقبال قمر،سرفراز احمد،عرفان علی اور دیگرشامل تھے،ان سب کاکہنا ہے کہ رضاکار بھرتی ہوتے وقت کمپنی کمانڈر سجادبابر نے انہیں 9200روپے سیلری اور الائونس ملنے کا کہاتھا۔9200روپے اس مہنگائی کے دور میں بہت کم ہیں لیکن بے روزگاری کے عالم میں ہم نے قبول کرلی اور ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ لئے ڈیوٹی شروع کردی ۔رضاکاروں کا کہناہے کہ ہم نہیں جانتے ہماری تنخواہ کہاں گئی لیکن ہمیں 3-10-2010سے آج تک ایک پیسہ نہیں مل۔

اجس کی وجہ سے ہم قرض اُٹھاکرکھانے پر مجبور ہیں اور اب تو یہ حال ہے کہ کوئی قرض بھی نہیں دیتا ۔ ہم حکومت وقت سے سوال کرتے ہیں کہ خودکشیاں نہ کریں توکیا کریں؟اگرکوئی غیرسرکاری محکمہ ہماری مزدوری نہ دیتاتو ہم سرکار سے مدد مانگتے ،ہمیں تو سرکار ہی ہمارا حق نہیں دے رہی تو ہم کس سے انصاف مانگیں ؟رضاکار جاوید احمد روتے ہوئے کہنے لگاامتیاز صاحب خُداراہماری مدد کریں ۔میں نے اُسے دلاسہ دیتے ہوئے کہا بھائی اللہ تعالیٰ کوئی بہتر حل نکالے گا۔

آپ بتائیں میں آپ کے لیے کیا کرسکتاہوں؟وہ کہنے لگا جناب اگر کسی طرح آپ ہماری فریادحکام بالا تک پہنچادیں تو ضرور کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا ۔میں نے اُ ن کی یہ مدد کرنے کی حامی بھر لی اور آج کی تحریر رضاکاروں کے نام کردی ہے ۔رضاکاروں کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگراعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں فوری طور پرہمارا حق دیا جائے تاکہ ہمارے بجھے ہوئے چولہے جل سکیں۔

Imtiaz

Imtiaz

تحریر: امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com.
03154174470