کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات نہ کیے اور کوئٹہ میں آن لائن نیوز ایجنسی کے بیورو چیف اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ارشاد مستوئی سمیت دیگر 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو 3 روز میں گرفتار نہ کیا تو پی ایف یو جے ملک بھر میں تحریک لائے گی، احتجاجی تحریک کے آخری مرحلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔
یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر پی ایف یو جے کی اپیل پر کے یو جے اور کراچی پریس کلب کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہی۔ مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جی ایم جمالی نے کہا کہ نیوز ایجنسی پر حملہ صحافت پر حملہ ہے، بلوچستان میں سچ بولنے پر چن چن کر صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، بلوچستان حکومت صحافیوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی۔ مظاہرین سے پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری عامر لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔