ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولنگ اسٹیشن پر دہشتگردوں کے دستی بم حملے اور فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پیش آیا۔
جہاں پے کے 67 پر ضمنی انتخاب کیلیے علاقہ گلداد کے اسکول میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن پر دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی۔ حملے میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
جوابی کارروائی میں حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔