اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں اپنا وکیل نہیں بدلے گا۔ پاکستان کی جانب سے خاور قریشی ہی عالمی عدالت میں پیش ہوں گے۔
کلبھوشن کے پاس اپنی سزائے موت کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کا کل آخری دن ہے۔ کلبھوشن کو دس اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
قانون کے تحت 40 روز میں سزائے موت کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد 60 روز میں کلبھوشن آرمی چیف سے اپیل کر سکتا ہے۔
آرمی چیف کے فیصلے کے بعد 90 روز کے اندر کلبھوشن صدر پاکستان سے اپیل کر سکتا ہے۔