کھاریاں (سٹی رپورٹر) مرکز نمرہ کھاریاں میں جماعت الدعوۃ راولپنڈی ڈویژن کے ناظم مولانا عبدالرحمٰن نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کو عبرتناک سزا دینی چاہیے تاکہ کسی کو آئندہ جرات نہ ہو سکے.
کلبھوشن کو بھارت کا بیٹا کہنے والی شسما سوراج کو کشمیر میں تڑپنے والے لاشے نظر نہیں آتے. کشمیر میں مودی حکومت کی تمام چالیں بے نقاب ہورہی ہیں اور ہوتی رہیں گی.