ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماضی کی سپر سٹار ہیروئن روینہ ٹنڈن نے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں اپنی زبان کھولی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے مودی سرکار کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیا ہم کیا ہم صرف آرام سے بیٹھ کر کلبھوشن کو مرتا دیکھیں؟ اپنی اس ٹویٹ میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راجناتھ کو ٹیگ کیا ہے۔
کارروائی پر کبھی ان اداکاروں کی جانب سے کبھی کوئی مذمتی بیان نہیں آیا تاہم اب اپنے جاسوس کو سزائے موت کی خبر سن کر ان کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے۔ اس سے قبل سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات کرتا ہے، اب اس کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔ ہمیں کلبھوشن یادیو کی سلامتی کے ساتھ واپسی کی دعا کرنی چاہیے۔
دیگر بھارتی اداکاروں کو بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں نظر نہیں آئیں لیکن کلبھوشن یادیو کی سزائے موت نے انھیں سٹپٹا دیا ہے۔ ان اداکاروں میں رشی کپور اور رندیپ ہودا کے نام بھی قابل ذکر ہیں۔