اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادو تک رسائی کے لیے درخواست دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے ۔ افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے۔
ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے دستاویزات مناسب وقت پر عالمی برادری کے ساتھ شئیر کریں گے ، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولیس کالج کے محاصرے کے دوران انٹیلیجنس اداروں نے افغانستان سے دہشت گردوں کے رابطہ کے سگنل پکڑے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔