کلبھوشن یادیو کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں :دفتر خارجہ

ISLAMABAD

ISLAMABAD

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ راء افسر کلبھوشن یادیو کے بعد انکشافات کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں ۔ پاکستان کراچی اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں سے آگاہ ہے ۔ راء آفیسر کلبھوشن یادیو کے نئے انکشافات کے بعد مزید گرفتاریاں ، سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سامنے بھارت کا کچا چٹھا کھول دیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان کراچی اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی بھارتی سازشوں سے آگاہ ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے تمام افغان طالبان گروہوں کا مذاکرات میں شامل ہونا ضروری ہے ۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کے بجائے بھارت کو مثبت انداز میں مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے ۔