اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کلبھوشن یادو کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈے کے بعد اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔
قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن یادو سے متعلق ڈوزئیر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔ کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ کلبھوشن سے متعلق شواہد نہیں۔
کل بھوشن راء کا حاضر سروس افسر ہے جس سے واضح ہے کہ بھارت پاکستان میں کھلی مداخلت کر رہا ہے۔ یہ نہیں بتایا کہ اتنے دن خاموش رہ کر بھارتی میڈیا کو پروپیگنڈے کا موقع کیوں دیا گیا۔