میر پور (جیوڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں کومیلہ وکٹورینز کی ٹیم باریسال بلز کے مد مقابل ہوئی۔ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
کومیلہ وکٹورینز نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی۔
محمد اللہ 48 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کومیلہ وکٹوریہ نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو امرل کیز نے شاندار ففٹی اسکور کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ آخری گیند پر ہو ا۔
فاتح ٹیم نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کر کے ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز ڈھاکا گلیڈیٹرز نے جیتے تھے جبکہ باریسال بلز کو دوسری بار فائنل میں شکست ہوئی۔