کندیاں ‘ منشیات اور اسلحہ برآمد ہو نے پر 4 ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

کندیاں (جیوڈیسک) تھانہ کندیاں پولیس نے مختلف افراد سے ناجائز اسلحہ اور 500 کپی شراب اور 205 گرام چرس برآمد کر لی۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چلائی گئی۔

مہم کے دوران پولیس نے سرچ آپریشن کر کے نواحی چک نمبر 6 ڈی بی کے رہائشی منیر حسین سے 500 کپی شراب، کچہ کے علاقہ سے حمیداﷲ کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 100 کارتوس‘ آفتاب حسین سے 32 بور پسٹل جبکہ رحمان عرف کالیا سے 205 گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھجوا دیا۔