کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے قبضے کے بعد سرکاری فوج مسلسل علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔
اس صورتحال پر پارلیمنٹ کے ارکان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ افغان قومی حکومت کی قیادت سیکورٹی کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اور اس نے اعلان کے باوجود قندوز میں کارروائی نہیں کی۔
جہاں پھنسے شہری خوراک، پانی اور بجلی کی کمی کا شکار ہیں۔ افغان سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے قندوز شہر میں سیکڑوں فوجی بھیجے جا چکے ہیں جبکہ غیر ملکی اتحادی فوج کا بھی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔