کپواڑہ (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران چھ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم جاری ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے بہانے آپریشن کیا۔
اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا۔ ادھر ڈوڈا میں بھی بھارتی فوج نے دسویں کلاس کے طالبعلم کو فائرنگ کرکے مار ڈالا۔ طالبعلم کی شہادت پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دو روز قبل بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔