ترکی (جیوڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ انھوں نے پہلے بھی صدر اوباما کو بتایا ہے کہ تین جہازوں میں لایا گیا امریکی ہتھیاروں میں سے آدھا اسلحہ دولت اسلامیہ کے قبضے میں چلا گیا اور باقی پی وائی ڈی کے قبضے میں ہے۔
یہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انقرہ دھماکے کی ذمہ دار شام کی پی وائی ڈی جماعت اور اس کا عسکری ونگ ہے۔
دوسری جانب ترکی کی کردستان ورکر پارٹی نے دھماکےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔