کرم ایجنسی: بم دھماکے میں خاتون جاں بحق، 14 افراد زخمی

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق صدہ کے بازار میں دھماکا ہوا، دھماکے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ 7 بچوں اور 5 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کردی گئی۔