کرم ایجنسی اور ہنگو میں دہشت گردوں کی کارروائی، 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

Kuraam Agency

Kuraam Agency

کرم ایجنسی/ہنگو (جیوڈیسک) مختلف قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی مسلح کارروائیوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے، خیبر ایجنسی میں فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

کرم ایجنسی میں وسطی کرم کے علاقہ کنڈاو تالاب میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ مسلح حملہ آور چیک پوسٹ کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ ہنگو میں علاقہ توراوڑی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک لیویز اہلکارجاں بحق ہو گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقہ تور درہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔