کرم ایجنسی: تحصیل اپر کرم میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

karam Agency Blast

karam Agency Blast

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کی تحصیل اپر کرم میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پانچ افراد ایک گاڑی میں سوار اپر کرم کے صدر مقام پارہ چنار سے شبلان آ رہی تھی۔

جیسے ہی گاڑی شبلان پہچنی روڈ کے قریب پہنچی تو سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو پاراچنار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔