کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں مرغیوں کے کوٹے میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف پولٹری مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث شہر میں مرغی کا گوشت نایاب ہوگیا ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن کرم ایجنسی کے صدر عابد حسین کا کہنا ہے کہ ایجنسی کیلئے 20 ہزار مرغیوں کا کوٹہ مقرر ہے، جسے بڑھایا جائے اور مرغیوں کی افغانستان اسمگلنگ روکی جائے۔
انہوں نے الزام عائد کیاکہ مرغیوں سے بھری گاڑیاں جب ٹل شہر پہنچتی ہیں تو یہ کہہ کر گاڑیوں کو واپس کردیا جاتا ہے کہ بیس ہزار کا کوٹہ پورا ہوگیا، اس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔