کرم ایجنسی (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی کی فورسز کی وطن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کرم ایجنسی کے علاقے نریاب میں مقابلے کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں خیبر پختواہ حکومت کو انتہائی مطلوب ملزم لال شیر بھی شامل ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے لال شیر کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق لال شیر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ہنگو پولیس کے مطابق بگٹو میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس دوران کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے راکٹ لانچر کے گولے ، ایک آر پی جی کلاشنکوف اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔