کویت سٹی (جیوڈیسک) کویت کی فوجداری عدالت نے جامع مسجد امام صادق کے خودکش دھماکہ ملزموں کو وکلاء کرنے کی اجازت دے دی کویت کے چار وکلاءاس کیس میں ملزموں کی طرف سے پیش ہوں گے۔
عدالت نے بند کمرے میں سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دروان عدالت کے ارگرد سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گے۔
یاد رہے 26 جون کو کویت کی جامع مسجد امام صادق میں خودکش دھماکہ میں 27 افراد جاں بحق اور 200 کے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ تین پاکستانی خواتین سمیت 29 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔