کویت سٹی (جیوڈیسک) کویت نے حزب اللہ سے تعلق کے شبہ میں 60 لبنانیوں کا قیام منسوخ کر دیا ہے۔ کویت میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام نے حزب اللہ سے تعلق کے سبب 60 لبنانی باشندوں کے قیام کے اجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں۔
کویتی اخبار القبس کے مطابق خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے بعد کویتی وزارت داخلہ لبنانی شہریت رکھنے والے افراد کا خصوصی تعاقب کررہی ہے۔