کویت سٹی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قانون مسجد پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد متعارف کروایا گیا ہے۔
اس قانون میں ملکی وزارتِ داخلہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسا ڈیٹا بیس تیار کرے جس میں کویت کے تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ کویت میں مقیم غیر ملکیوں سے متعلق بھی تمام کوائف موجود ہوں۔
نئے قانون کے تحت جو کوئی بھی اپنے ڈی این اے سیمپلز دینے سے انکار کرے گا اُسے نہ صرف ایک سال تک کے لئے جیل جانا پڑے گا بلکہ ہزاروں ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ غلط یا نقلی سیمپلز فراہم کرنے والوں کو 7 سال تک کی سزائے قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔