کویت سٹی (جیوڈیسک) کویت پارلیمان کا اجلاس اس وقت مچھلی منڈی بن گیا جب دو ارکان گھتم گتھما ہو گئے اور ایک دوسرے کو گھونسے مارے۔
دوسرے ارکان اور وزیرداخلہ شیخ محمد خالد الصباح نے بیچ بچائو کرایا۔
پارلیمان کا اجلاس سابق مرحوم سپیکر جاسم محمدالخرافی کو خراج عقیدت پیش اور تعزیت کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہاں الھرشانی اور دشتی آپس میں تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد دست و گربیان ہوگئے اس طرح اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔