کراچی(جیوڈیسک)کراچی رقم کی قلت کا شکار پی ایس او ڈیزل کی خریداری پر 2 ماہ کے دوران کویت پیٹرولیم کو دوسری بار وقت پر ادائیگی نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او رقم نہ ہونے کے باعث کویت پیٹرولیم کو جمعے کے دن تقریبا8 کروڑ ڈالر کی ادائیگی نہ کر سکی۔
اس سے قبل جنوری میں ڈیفالٹ کرنے پر کویت پیٹرولیم نے پی ایس او پر 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے پی ایس او نے ادائیگیوں کے دباو کو دیکھتے ہوئے حکومت سے 20 ارب روپے مانگے تھے تاہم اب تک اس رقم کا اجرا نہ ہو سکا ۔پی ایس او کو رواں ماہ درآمدی تیل کی ادائیگی کیلئے 47 ارب روپے کی ضرورت ہے۔