کویت (جیوڈیسک) میاں چنوں شہید روڈ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں 5 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں محمد آصف، اس کی بیوی، اس کے 2 بیٹے محمد عمر، محمد حمزہ، 2 بیٹیاں جویریہ، اریج، محمد آصف کی والدہ نسرین بی بی، آصف کی بھابھی اور اس کا بھتیجا شامل ہیں۔
اہل خانہ گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے جل گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ آصف کا بھائی محمد طارق شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت نازک ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو لانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ فیملی کویت کے شہر فروانیہ میں رہائش پذیر تھی۔