کوئٹہ: دستی بم حملوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ پولیس نے دستی بم حملوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ کوئٹہ سے اغوا ہونے والے بچے کو قلعہ عبداللہ سے بازیاب کرواتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا، یہ بات ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کوئٹہ احمد مبین اور ڈی آئی جی آپریشن فیاض سنبل نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ شہر کے نواحی علاقے زرغون آباد سے پراپرٹی ڈیلر کے آٹھ سالہ بیٹے کو اغوا کرکے ملزمان نے اس کی بازیابی کے لئے اسی لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا۔

تھا ٹیلی فون کالز کے ذریعے ملزمان کا پتہ لگاکر دو کوکوئٹہ سے گرفتارکیا گیا اور ان کی نشاندہی پر تیسرے ملزم کو قلعہ عبداللہ کے علاقے نورک سلیمان خیل سے گرفتارکرکے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا گیا انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں کاسی روڈ کے علاقے میں جیولر کے گھر پر دستی بم حملہ کرنیو الے پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جنہوں نے دیگر حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے