کیوی کرکٹر جیسی رائڈر کوما سے باہر آگئے

Jesse Ryder

Jesse Ryder

نیوزی لینڈ(جیوڈیسک)نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائڈر کوما سے باہر آگئے ہیں۔ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے کیوی کرکٹر پر حملے میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائڈر دوروز قبل کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔حملے میں رائڈر کے سر اور پسلیوں پر شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

تاہم اب وہ کوما سے باہر آگئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ رائڈر نے ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹرز اور اپنے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیوی کرکٹر پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں چار اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انکا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا ہے جسکے بعد ثابت ہوگیا کہ جیسی رائیڈ کو بار کے اندر اور پارکنگ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔