خیبرایجنسی (جیوڈیسک) کے حلقہ این اے چھیالیس کے سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا ہے جس میں آزاد امیدوار ناصر خان آفریدی کامیاب قرار پائے۔ خیبرایجنسی کے حلقہ این اے چھیالیس میں گیارہ مئی کو نا مکمل انتحابی فہرستوں اور ہلڑ بازی کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نیستاون میں سے چھتیس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو درست قرار دیا تھا اور اکیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات منعقد ہوئے۔ سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ناصر خان آفریدی نے 4134 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی ائی کے امیدوار اقبال آفریدی 3579 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔