کرغزستان (جیوڈیسک) کرغزستان کے صدر الماز بیگ عطام بائیف نے غازی آنتیپ میں ہونے والے خود کش بم حملوں کے واقعے پر صدر رجب طیب ایرودان کو تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
کرغزستان کے صدر الماز بیگ عطام بائیف نے غازی آنتیپ میں ہونے والے خود کش بم حملوں کے واقعے پر صدر رجب طیب ایرودان کو تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
کرغز صدر نے اپنے پیغام میں اس حملے کی مذمت کرتےہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ کرغز ستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ 20 اگست کو ضلع غازی آنتیپ میں ہونے والے خود کش حملوں میں 54 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے تھے۔